مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

حزب اللہ نے صہیونی فوج کا جدید ترین ڈرون ہرمس 900 تباہ کردیا

شیعہ نیوز : حزب اللہ نے صہیونی فوج کا جدید ترین ڈرون ہرمس 900 تباہ کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ نے ایک بیان میں صہیونی فوج کے جدید ترین ڈرون طیارے کو تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔

تنظیم کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ کے جوانوں نے صہیونی فوج کی جارحیت کے جواب میں جدید ترین ڈرون ہرمس 900 کو تباہ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :علامہ جواد نقوی 13 سال بعد 30 اکتوبر کو سکردو کا دورہ کرینگے

ڈرون طیارہ لبنانی سرحدوں کے اندر پرواز کررہا تھا اس دوران حزب اللہ نے زمین سے فضا میں مارکرنے والے میزائل سے نشانہ بنایا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سرحدی علاقے اودم میں صہیونی فوج کے توپ خانے کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

حزب اللہ کے بیان کے بعد صہیونی ذرائع نے تاحال کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی حزب اللہ نے ہرمس 900 طیارے کو کئی مرتبہ تباہ کردیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button