مشرق وسطی

حزب اللہ کا حالیہ جنگ کے متاثرہ گھرانوں میں فی کس چودہ ہزار ڈالرز کے چیک تقسیم

شیعہ نیوز: حزب اللہ لبنان کے ذیلی ادارے موسسہ قرض الحسن نے حالیہ جنگ کے متاثرہ گھرانوں میں فی کس چودہ ہزار ڈالرز کے چیک تقسیم کرنا شروع کردئیے۔

یہ رقم ایک سال کے گھر کے کرائے اور ضروری ساز و سامان خریدنے کے لئے دئیے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ اور اسرائیل ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی تیاری کر رہے ہیں

یہ چیکس ان متاثرین میں تقسیم کئے جارہے ہیں جنہوں نے موسسہ قرض الحسن میں اپنی درخواستیں جمع کروائی تھیں۔

حزب اللہ لبنان کے مطابق درخواستیں جمع کروانے والے متاثرین کی تعداد دو لاکھ تینتیس ہزار پانچ سو گھرانے ہیں جنہیں یہ رقم ادا کی جارہی ہے۔

حزب اللہ لبنان کے موجودہ سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے اپنی گذشتہ تقریر میں اس موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے ایران کا شکریہ ادا کیا تھا اور کہا تھا کہ اتنے بڑے پیمانے پر عوام کی مدد کرنا ایران کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button