مشرق وسطی

حزب اللہ کا صدارتی انتخابات سے پہلے نئی کابینہ کے قیام پر زور

شیعہ نیوز:حزب اللہ لبنان کے نائب سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے اپنی ایک ٹوئیٹ میں میں کہا کہ حزب اللہ کی حیثیت سے ہمارا موقف یہ ہے کہ انتخابات سے پہلے کابینہ کی تشکیل ہوجانی چاہیے اگرچہ اس میں چند دن ہی باقی کیوں نہ ہوں۔

انہوں نے اس معاملے کی اہمیت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ کابینہ کا پہلا ہدف لبنان کو سیاسی انتشار سے بچانا ہے جو صدارتی انتخابات کے دوران رونما ہوسکتا ہے۔

شیخ نعیم قاسم نے مزید کہا کہ لبنان میں صدارتی نمائندوں کے بارے میں انہوں نے کہا کہ دو صدارتی امیدوار ہیں ، ان میں سے ایک لبنان پر امریکی نظریات مسلط کرنا چاہتا ہے اوردوسرا ملکی مسائل کو باہمی بات چیت ، ملکی بصیرت اورلچک بھرے رویے کے ذریعے حل کرنا چاہتاہے۔

لبنان میں صدارتی انتخابات کا پہلا مرحلہ 29ستمبر کو ہوا تھا جس میں کوئی بھی امیدوار واضح برتری حاصل نہیں کرپایا تھا۔

یاد رہے کہ لبنان کے موجودہ صدر میشل عون کی مدت 31اکتوبر2022ء کو ختم ہورہی ہے جب کہ لبنانی صدارتی انتخابات التواء میں پڑے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button