مشرق وسطی

حزب اللہ لبنان کیجانب سے اسرائیلی "گولن” بریگیڈ کے کمانڈسنٹر پر 60 میزائلوں کیساتھ زبردست حملہ

شیعہ نیوز: لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے لبنان کے مشرق میں واقع شہر "بعلبک” پر غاصب صیہونی رژیم کے حالیہ حملے کے جواب میں غاصب صیہونی فوج کے گولن بریگیڈ کے ایک ہیڈکوارٹر کو اپنے پیشرفتہ میزائلوں کا نشانہ بنایا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں مستحکم فلسطینی قوم اور ان کی بہادرانہ و عظیم مزاحمت کی موثر حمایت اور ساتھ ہی ساتھ البقاع کے شہر بعلبک کے عام شہریوں، دیہات و گھروں پر ہونے والے صیہونی حملوں کے جواب میں اسلامی مزاحمت کے جنگجوؤں نے پیر 26 فروری 2024، شام 4 بجے مقبوضہ فلسطینی علاقے نفح میں واقع غاصب اسرائیلی فوج کے "گولن” بریگیڈ کے ہیڈ کوارٹر کو 60 کاتیوشا میزائلوں کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔

حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا کہ آج شام 4:15 پر اس نے مقبوضہ شبعاء فارمز میں واقع صہیونی ریڈار کو بھی نشانہ بنایا جس کے بعد شام 4:20 پر صہیونی فوجی اڈے رویسات العالم پر بھی مناسب ہتھیاروں کے ساتھ حملہ کیا گیا۔ لبنانی مزاحمتی تحریک نے غاصب صہیونی فوج کے ٹھکانوں کے خلاف 5 دیگر کارروائیاں بھی انجام دی ہیں کہ جبکہ مذکورہ 3 کارروائیوں کے ساتھ گذشتہ روز غاصب صیہونی فوج کے ٹھکانوں کے خلاف ہونے والے حزب اللہ لبنان کے حملوں کی کل تعداد 8 ہو گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button