مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

رہبر انقلاب کی شرکت سے حضرت فاطمہ (س) کے یوم شہادت پر مجلس عزا کا انعقاد

شیعہ نیوز: حسینیہ امام خمینی (رہ) میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مجلس عزا رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی موجودگی میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی مجلس عزا منعقد ہوئی جس میں ایرانی صدر ڈاکٹر پزشکیان، چیف جسٹس محسن اژه ای اور دیگر اعلی حکام سمیت عوام کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی تنظیموں نےٖ غزہ میں شہری دفاع کو ایندھن کی فراہمی روک دی

مجلس عزا سے خطاب میں ایرانی معروف خطیب حجۃ الاسلام و المسلمین استاد عالی نے حضرت فاطمہ زہرا سے منقول ایک روایت بیان کرتے ہوئے معاشرے میں امام اور ولی خدا کے کردار اور امام کے دفاع کے سلسلے میں عوام کے فرائض پر روشنی ڈالی۔

تفصیلات کے مطابق، معروف نوحہ خواں مجید بنی فاطمی نے مرثیہ و نوحہ خوانی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button