دنیا

ہانگ کانگ میں مظاہروں کے پیچھے امریکہ اور یورپ کا ہاتھ ہے۔

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) چین کا کہنا ہے کہ ہانگ کانگ میں احتجاج و مظاہرے کے پیچھے امریکہ اور مغربی ممالک کا ہاتھ ہے۔

اسپوتنک کی رپورٹ کے مطابق چین نے ہانگ کانگ میں چین کے خلاف ہو رہے احتجاج و مظاہرہ کے پیچھے امریکہ سمیت مغربی ممالک کے ہاتھ ہونے کا الزام لگایا ہے۔

واضح رہے کہ ہانگ کانگ میں دراصل حوالگی پر ایک مسودہ قانون کولیکر جون کے شروع سے ہی احتجاج و مظاہرہ ہو رہا ہے۔ تقریبا 4500 مظاہرین کو پولیس نے گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ 1500 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

چینی نائب وزیر خارجہ لی چینگ نے پیر کو ماسکو میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا بے شک ہانگ کانگ میں جاری احتجاج کئی طرح سے بیرونی مداخلت سے منسلک ہیں اورسب سے پہلے امریکہ اور مغربی ممالک اس میں شامل ہیں۔

قابل غور ہے کہ اس سے پہلے برطانیہ میں چینی سفیر لیو شیامنگ نےیکم نومبر کو کہا تھا کہ امریکی ایوان نمائندگان چین کے اندرونی معاملات میں واضح طور پر مداخلت کر رہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button