ہانگ کانگ میں پر تشدد واقعات کے پیچھے امریکی حکام ملوث ہے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) چین نے اپنے خصوصی انتظامی خطے ہانگ کانگ میں جاری ہنگامہ آرائی اور مظاہروں کا ذمہ دار امریکہ کو قرار دے دیا۔
شنہوا کی رپورٹ کے مطابق چین کے وزارت خارجہ کی ترجمان جنگ شوانگ نے کہا ہے کہ ہانگ کانگ میں ہونے والے پر تشدد واقعات کے پیچھے امریکی حکام ملوث ہیں۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے اپنے بیان میں سوال اٹھایا کہ کیا امریکی حکام دنیا کو یہ بتاسکتے ہیں کہ انہوں نے ہانگ کانگ میں کیا کردار ادا کیا اور ان کے مقاصد کیا ہیں؟
انہوں نے ہانگ کانگ میں امریکہ اور برطانیہ کی مداخلت پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے کہا کہ چین اس معاملے میں کسی کی بھی مداخلت کو برداشت نہیں کرے گا۔
واضح رہے کہ چین کی جانب سے مجرموں کی حوالگی سے متعلق مجوزہ بل پر اس ملک میں مظاہرے ہوئے جن میں اب تک ہزاروں کی تعداد میں لوگ گرفتاراور زخمی ہوچکے ہیں ۔