پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

یوم علیؑ کے جلوس پر درج ایف آئی آر میں نامزد تمام عزادارعدالت سے باعزت بری

شیعہ نیوز: عدالت کی جانب سے دو سال قبل کوئٹہ میں یوم علی علیہ السلام کا جلوس نکالنے پر درج کیس کو خارج کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سال 2020 میں کورونا وائرس کی پابندیوں کی وجہ سے حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے یوم علی (علیہ السلام) کے جلوس کو روکنے کی کوشش کی گئی تھی۔کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن کے عزاداروں نے پابندی کے باوجود یوم علیؑ کا جلوس نکالا جس پر انتظامیہ کی جانب سے بعض عزاداروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ آج عدالت نے اپنا حتمی فیصلہ سنایا اور مبینہ کیس کو خارج کرتے ہوئے ایف آئی آر میں نامزد افراد کو باعزت بری کر دیا۔ کیس کی پیروی ایڈوکیٹ محمود کاظمی، ایڈوکیٹ سلیم اختر اور ایڈوکیٹ لیاقت ہزارہ کر رہے تھے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button