مشرق وسطی

عراق میں حکومت سازی کے معاملے میں پیشرفت کی امید

شیعہ نیوز:عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتدی صدر نے، دولت قانون الائنس کے سربراہ نوری المالکی، کردستان ریجن کے سربراہ مسعودی بارزانی، اسپیکر محمد حلبوسی اورالسیادہ الائنس کے سربراہ خمیس الخنجر کو ٹیلی فون کرکے ملک کی تازہ ترین سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

اس سے پہلے متعدد شیعہ جماعتوں پرمشتمل اہم اتحاد، شیعہ کوآرڈی نیشن کمیٹی نے بھی الصدر تحریک سے رابطے کیے تھے اور اکثریتی پارلیمانی گروپ کے قیام پر بات چیت کی تھی۔

عراق میں ہونے والے حالیہ پارلیمانی انتخابات میں الصدر تحریک نےتین سو انتیس کے ایوان میں سب سے زیادہ تہتر نشستیں حاصل کی ہیں تاہم وہ اکیلے حکومت بنانے کی پوزیشن میں نہیں ۔

انتخابات کو پانچ ماہ گزرنے کے باوجود ، سیاسی جماعتوں کے درمیان حکومت سازی کے معاملے پر اتفاق نہیں ہوسکا ہے اور ملک کو بدستورعبوری حکومت کی نگرانی میں چلایا جارہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button