اہم پاکستانی خبریں

امید کرتے ہیں طالبان حکومت افغانستان میں امن واستحکام کو یقینی بنائے گی، دفترخارجہ

شیعہ نیوز:ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہم امید کرتے ہیں کہ نئی سیاسی حکومت افغانستان میں امن ، سلامتی اور استحکام کے لیے مربوط کوششوں کو یقینی بنائے گی.

ترجمان دفتر خارجہ نےافعانستان میں نئی طالبان حکومت کے قیام پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے کابل میں عبوری سیاسی سیٹ اپ کے قیام کے بارے میں تازہ ترین اعلان نوٹ کیا ہے جو افغانستان کے لوگوں کی فوری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے گورننس ڈھانچے کی ضرورت کو پورا کرے گا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ نئی سیاسی حکومت افغانستان میں امن ، سلامتی اور استحکام کے لیے مربوط کوششوں کو یقینی بنائے گی اور ساتھ ہی افغان عوام کی انسانی اور ترقیاتی ضروریات کا خیال رکھنے کے لیے کام کرے گی جب کہ پاکستان پرامن ، مستحکم ، خودمختار اور خوشحال افغانستان کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button