Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the health-check domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /var/www/vhosts/shianews.com.pk/final/wp-includes/functions.php on line 6121
غزہ میں ہولناک قتل عام جاری، مزید 50 فلسطینی شہید
مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

غزہ میں ہولناک قتل عام جاری، مزید 50 فلسطینی شہید

شیعہ نیوز: فلسطینی سول ڈیفنس سروس نے اطلاع دی ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں 4 سکولوں کو بے گھر کرنے والے افراد کو فضائی اور توپ خانے سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 50 سے زائد بے گھر افراد شہید ہوگئے۔

غزہ کے شہری دفاع کے ترجمان نے ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے پریس بیانات میں کہا کہ قابض اسرائیلی فوج بمباری اور قتل عام کے ذریعے بے گھر ہونے والوں کے ایک سکول سے دوسرے سکول میں تعاقب کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں نسل کشی روکنے کے لیے عالمی برادری سے فوری اقدام کرے، اسماعیل بقائی

کچھ دیر قبل غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع خان یونس شہر میں بے گھر افراد کے سکول میں قابض فوج کے ذریعے کیے گئے قتل عام کے مشکل مناظر سامنے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ "ہزاروں زخمی شہری دفاع اور بچاؤ کی صلاحیتوں کی کمی کی وجہ سے شہید ہو رہے ہیں۔ بہت سے زخمی طبی صلاحیتوں کی کمی کی وجہ سے جام شہادت نوش کر چکے ہیں۔

قابض اسرائیلی دشمن کی طرف سے غزہ پر مسلط کی گئی جارحیت کو مسلسل 436 دن گذر چکے ہیں۔ سات اکتوبر 2023ء سے اب تک جارحیت میں 44,976 شہید اور 106,759 زخمی ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button