مشرق وسطی

جنوبی لبنان پر قابض اسرائیل کے جنگی طیاروں کی خوفناک بمباری

شیعہ نیوز: لبنانی ذرائع کا کہنا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے جنوبی لبنان میں عیتا الشعب نامی سرحدی علاقے کو جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔

یہ حملہ ، جنوبی لبنان کے سرحدی علاقوں میں تحریک استقامت کے جوانوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان جاری جھڑپوں میں صیہونی فوج کو ہونے والی شکست کے نتیجے میں بوکھلاہٹ کی بنا پر انجام پایا۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں القسام بریگیڈ کے ہاتھوں صہیونی مرکاوا ٹینک تباہ

ابھی تک ممکنہ نقصانات کے بارے میں رپورٹ نہیں ملی ہے۔ غاصب صیہونی حکومت نے یکم اکتوبر کو فائر بندی کے سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں مگر اس کی خلاف ورزیوں کا سلسلے جاری رہا ہے اور امریکہ کی ٹرمپ حکومت اور یا کسی ثالث کی جانب سے کسی بھی قسم کے ردعمل کا مشاہدہ نہیں کیا گيا ہے۔

فائر بندی کے سمجھوتے کی بنیاد پر غاصب صیہونی حکومت کو ساٹھ دن کے اندر جنوبی لبنان سے پسپائي اختیار کرنا تھی مگر اس نے سمجھوتے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی لبنان میں پانچ اسٹریٹیجک علاقوں میں اپنی فوج کو باقی رکھا ہے اور جنوبی لبنان سے مکمل طور پر انخلا نہیں کیا۔ البتہ فائر بندی کے سمجھوتے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی لبنان پر جاری صیہونی جارحیت کی عالمی سطح پر مذمت ہوتی رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button