دنیا

کینیڈا کی جانب سے سپاہ پاسداران انقلاب کے خلاف خصمانہ اقدام

شیعہ نیوز: کینیڈا نے خصمانہ اقدام اور عالمی قوانین کے متصادم پالیسی کے تحت سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔

الجزیرہ ٹی وی نے کہا ہے کہ کینیڈا کی سلامتی کے وزیر ڈومینیک لوبلان نے بدھ کی شام کو پریس کانفرنس کے دوران بین الاقوامی قوانین سے متصادم اور خصمانہ اقدام کے تحت اعلان کیا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں داخل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صہیونی یرغمالیوں کے خاندان والوں کا کنیسٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

یاد رہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے مئی میں کہا تھا کہ کینیڈا نے ایک نامعقول اور بین الاقوامی قوانین سے متصادم فیصلہ کیا ہے۔ ایران اس فیصلے کی شدید مذمت کرتا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا تھا کہ سپاہ پاسداران نے دوسری سیکورٹی فورسز کے ہمراہ ملکی سرحدوں کی حفاظت اور خطے میں امن کے قیام کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے۔

یاد رہے کہ کینیڈین پارلیمنٹ نے مئی میں ایک قرار داد منظور کرتے ہوئے حکومت سے اپیل کی تھی کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو اس فہرست میں شامل کردے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button