مشرق وسطی
ایران امریکہ کی سیاسی قلمرو سے کیسے باہر نکلا: جنرل سلامی
شیعہ نیوز:سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف جنرل سلامی نے تہران میں ایک تقریب سے اپنے خطاب میں ایران کی بڑھتی ہوئی دفاعی طاقت و توانائی اور علاقے میں ایران کی مضبوط پوزیشن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ اب اقتصادی اور ثقافتی شکل میں تبدیل ہو چکی ہے۔
انھوں نے کہا کہ اگرچہ دشمنوں نے ہمارے سائنسدانوں کو نشانہ بنایا اور اقتصادی بائیکاٹ کر کے ایرانی قوم کو مجبور کرنے کی کوشش کی مگر ان کی تمام سازشوں پر پانی پھرتا چلا گیا۔
جنرل سلامی نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کی مبارک باد پیش کی اور کہا کہ ایک زمانہ تھا جب ایران علاقے میں اپنی خاص اسٹریٹیجک پوزیشن کی وجہ سے امریکہ کے توسیع پسندانہ مقاصد کے حصول کا مرکز تھا مگر امریکی سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ ایران ان کی سیاسی قلمرو سے اس طرح سے باہر ہو جائے گا۔