مشرق وسطی

صیہونی فوجی اڈوں سے ہتھیار کیسے چوری ہوئے؟

صیہونی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایک صیہونی فوجی کو فوجی اڈوں سے ہزاروں گولیاں چوری کرنے اورانھیں بیچنے کے جرم میں سزا دی گئی ہے۔

صیہونی فوج کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ شام کی مقبوضہ جولان کی پہاڑیوں میں صیہونی فوج کے اڈے کے بارے میں اطلاعات ایک صیہونی شہری کو دینے کے جرم میں ایک اور صیہونی فوجی کو سزا دی گئی ہے۔

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ جب صیہونی فوجی اڈوں سے فوجی سازوسامان چوری کیا گیا ہے۔ چند روز قبل بھی صیہونی فوج کے ترجمان نے کہا تھا کہ صیہونی فوج کے ایک گودام سے کئی ہتھیار اور 26 ہزار گولیاں چوری کی گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button