مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

ہنگامہ آرائی میں امریکہ، فرانس اور جرمنی کا ہاتھ ہے۔ احمد خاتمی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) تہران کے خطیب نماز جمعہ نے کہا ہے کہ ایران میں ہونے والے بلوؤں کی سرپرستی امریکہ کر رہا تھا اور افسوس کہ فرانس اور جرمنی نے بھی اس کا ساتھ دیا۔

تہران کی مرکزی نماز جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی کی امامت میں ادا کی گئی ۔

تہران کے خطیب نماز جمعہ نے ایران کے عوام کے مطالبات اور اس سے بعض شرپسندوں کے ناجائز فائدہ اُٹھائے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان بلوؤں کی سازش امریکہ نے تیار کی تھی اور افسوس کہ فرانس اور جرمنی بھی اس کا ساتھ دیا۔

تہران کے خطیب نماز جمعہ نے ایران میں ہونے والے حالیہ بلوؤں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ملت ایران کے دشمنوں نے ایران میں بلوہ و ہنگامہ کرانے کے لئے ملک کے اندر اور باہر اپنے ایجنٹوں کو تین برسوں تک ٹریننگ دی اور منصوبہ بندی کی تاہم ان کی تمام سازشیں ناکام ہوگئیں۔

آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کہا کہ سعودی حکومت نے شرپسندوں کی حمایت اور پروپیگنڈے کے لئے ذرائع ابلاغ کی مالی مدد کی۔

تہران کے خطیب نماز جمعہ نے کہا کہ ان بلوؤں میں ایم کے او دہشت گرد گروہ منافقین کا بھی ہاتھ تھا جنھوں نے ستّرہ ہزار ایرانیوں کو قتل کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button