دنیا

ترکی کے شہر استنبول میں اسرائیل کے خلاف زبردست مظاہرہ

شیعہ نیوز: ترکی کے شہر استنبول میں بڑی تعداد میں ترک شہریوں نے فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ کیا اور غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کی۔

خبروں کے مطابق استنبول میں ہزاروں افراد نے صیہونی حکومت کے قونصل خانے کے قریب اجتماع کرکے صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کی مذمت کی۔

یہ بھی پڑھیں : مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی پولیس نے روسی مسلمان کو تشدد کے بعد گرفتار کرلیا

ترک شہریوں نے غزہ پر صیہونی فوج کے وحشیانہ حملوں اور خاص طور پر رفح میں صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام کی مذمت کی۔

مشتعل مظاہرین نے صیہونی حکومت کے قونصل خانے کو بھی آگ لگادی۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ رفح پر صیہونی فوج کے حالیہ وحشیانہ اور دہشت گردانہ حملے کی پوری دنیا میں مذمت کی جارہی ہے اور حتی صیہونی حکومت کے حامی مغربی ممالک بھی صیہونی حکومت کی مذمت کرنے پر مجبور ہوگئے ہيں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button