مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

غزہ اور لبنان کی حمایت اور شہید نصراللہ کے قتل کی مذمت میں یمنی عوام کے زبردست مظاہرے

شیعہ نیوز: یمنی عوام نے صنعا اور دیگر شہروں میں غزہ اور لبنان کے عوام اور صیہونی حکومت کے خلاف مزاحمت کی حمایت نیز صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت اور اس کے خلاف اپنے ملک کی فوجی کارروائی کی توثیق کے لئے مظاہرہ کیا ہے۔

یمنی مظاہرین نے اس ملک گیر احتجاجی مارچ میں فلسطینی قوم ، غزہ اور مقبوضہ فلسطین میں ان کی مزاحمت کی حمایت کی اور اسی طرح اپنے ملک کے خلاف امریکہ اور برطانیہ کی جارحیت کے خلاف متحد ہونے کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی برادری اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لائے، ایران کا مطالبہ

یمن کے سرکاری ٹیلی ویژن نے اطلاع دی ہے کہ اس زبردست مظاہرے میں لاکھوں یمنی عوام نے غزہ میں نسل کشی، قتل عام ، محاصرہ اور بھوکے رکھنے جیسے صیہونی حکومت کے بھیانک جرائم پر عرب اور اسلامی ملکوں کی خاموشی کی سخت مذمت کی اور ان کے خلاف نعورے لگائے۔

مظاہروں کے شرکاء نے فلسطینی اور لبنانی قوموں کے خلاف جارحیت پسندوں کے وحشیانہ جرائم کے جواب میں صیہونی دشمن کے خلاف ایران کی بے مثال جوابی کارروائی اور اس حکومت کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے پر مبارکباد پیش کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button