
مشرق وسطی
یمن میں غزہ کی حمایت میں بڑی ریلی
شیعہ نیوز:یمن کے شہر صعدہ میں آج فلسطینی مزاحمت کی حمایت اور وحشی صہیونی دشمن کے خلاف احتجاج کیا گیا۔
شرکاء نے یمن اور فلسطین کے جھنڈے اٹھائے فلسطینیوں کی حمایت میں صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف نعرے لگائے۔
شرکائے مارچ نے مختلف نعروں کے فلسطین سے حمایت اور اسرائیل اور امریکہ سے نفرت کا اظہار کیا۔ جیسے: اپنی تیاری کے عروج پر، ہم آپ کے ساتھ ہیں، امریکہ بہت بڑا دشمن ہے، امریکہ شیطان بزرگ ہے، اے غاصبو فلسطین سے نکل جاو، صعدہ سے لے کر غزہ تک اہل وفا اور غیرت مند رہتے ہیں، جو بھی جرائم کے سامنے خاموش رہے، وہ مسلمان نہیں، یمن حامی طوفان الاقصیٰ، لبیک یا مسجد اقصیٰ، وغیرہ
شرکائے ریلی نے صیہونی رجیم کے ساتھ سمجھوتہ کرنے والی حکومتوں کی مذمت کی اور فلسطین اور اسلامی مقدسات کی آزادی کے لئے یمنی قوم کی آمادگی پر زور دیا۔