مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

حکومت کو عوامی ہونا چاہئیے تا کہ عوام کے مسائل حل ہوں: آیت اللہ خامنہ ای

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) رہبر انقلاب اسلامی نے نو منتخب صدر سید ابراہیم رئیسی کے صدارتی حکم کی توثیق کے موقع پر فرمایا کہ یہ تقریب بانی انقلاب اسلامی امام خمینی (رح) کی کاوش تھی اور یہ ایران کے سیاسی نظام کے استحکام اور صاف و شفاف انتخابات کے انعقاد کا مظہر ہے۔ آپ نے فرمایا بفضل خدا انتخابات پر امن ماحول میں صاف و شفاف طری‍قے سے منعقد ہوئے۔

آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایران کے صدارتی انتخابات کے خلاف بڑے پیمانے پر کی گئیں سازشوں کا ذکر کیا اور فرمایا کہ انتخابات کے بائیکاٹ کی تحریک چلائی گئی لیکن ایران کے غیور عوام نے انتخابات میں اپنی بھرپور شرکت سے اس قسم کی سازشوں کو ناکام بنایا اور انتخابات کا ٹرن آوٹ بھی اچھا رہا۔

آپ نے فرمایا کہ انتقال اقتدار کے بعد نئی حکومت بنے گی اور نئے عزم و ارادے اور نئے چہروں اور جذبے کے ساتھ نئے لوگ عوام کی خدمت کیلئے آئیں گے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ حکومت کو عوامی ہونا چاہئیے تاکہ عوام کے مسائل حل ہوں ۔ آپ نے دشمن کی تشہیراتی جنگ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ دشمن نے سافٹ وار اور میڈیا جنگ شروع کی ہے، انہوں نے اس راہ میں بڑی سرمایہ کاری بھی کی ہے اور ان کے تھنک ٹینکس نے بھی ایران کو نشانہ بنایا ہے، اس لئے ان کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے ہماری تشہیراتی مہم بھی ہوشیاری کے ساتھ انجام پانی چاہیئے۔

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایرانی عوام کی انتخابات میں بھرپور شرکت پر اُن کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی 13 ویں حکومت اور نومنتخب صدر ابراہیم رئیسی کی کامیابی اور نصرت کیلئے دعا کی۔

حسینیہ امام خمینی (رح) میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں صدر حسن روحانی، کابینہ کے اراکین، عہدیدار، علمائے کرام اور اعلیٰ سول و فوجی عہدے دار موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button