
حکومت سندھ گستاخ اہلبیتؑ کے خلاف توہین کا فوری نوٹس، اقتدار نقوی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) حکومت سندھ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دادو میں فرزند رسولؐ امام زمانہ (عج) کی شان میں بدترین گستاخی کرنیوالے تکفیری دہشت گرد عبدالستار کے خلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے اسے نشان عبرت بنائیں۔اہلبیتؑ رسولؐ کی شان میں گستاخی کرنے والے صوبہ سندھ سمیت ملک بھر میں فرقہ وارانہ فسادات کروانے کے درپے ہیں۔
مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ حکومت سندھ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فرزند رسولؐ حضرت امام مہدی (عج) کی شان میں گستاخی کرنے والے تکفیری دہشت گرد عبدالستار کے خلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے اسے عبرت کا نشان بنائیں۔
مجلس وحدت مسلمین صوبہ جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ خاندان رسالتؑ کے خلاف کی جانے والی توہین کا فوری نوٹس لے اورعبدالستار نامی دہشت گرد کے خلاف سخت ایکشن لے، تاکہ سرزمین اولیاء اللہ صوبہ سندھ سمیت پورے ملک میں فرقہ وارانہ آگ میں جھونکنے کی سازشوں کو ناکام بنایا جا سکے۔
علامہ اقتدار نقوی کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان سمیت دنیا بھر سے عاشقان اہلبیتؑ کے دل زخمی ہیں ،اگرگستاخ اہلبیتؑ عبدالستار کے خلاف فوری کاروائی نہ کی گئی تو حالات کی ذمہ داری سندھ حکومت پر عائد ہوگی۔
علامہ اقتدار نقوی نے مزید کہا کہ اے ریاست مدینہ کے دعویداروں آج تاجدار مدینہ کا دل زخمی کردیا گیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اگر اتوار تک اس گستاخ اہلبیتؑ کے خلاف کاروائی نہ کی گئی تو ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع کریں گے۔