دنیا

افغانستان میں انسانی حقوق کی سرگرم کارکن کو قتل کردیا گیا

نیوز: افغانستان میں انسانی حقوق کی سرگرم کارکن فرشتہ کوہستانی کو بھائی سمیت قتل کردیا گیا۔ افغانستان کے صوبہ کپیسا کے ضلع کوہستان میں موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے معروف افغان سماجی کارکن فرشتہ کوہستانی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا جس کی ذمہ داری اب تک کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔

فائرنگ کے واقعے میں فرشتہ کوہستانی کے بھائی بھی شدید زخمی ہوئے تھے جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں ان کے بھائی بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔

افغانستان کے وزارت داخلہ نے انسانی حقوق کی کارکن فرشتہ کوہستانی کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انٹیلی جنٹس یونٹ نے اس حملے کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور جلد ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button