اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی سے انسانیت خون کے آنسو رورہی ہے، بولیویا
شیعہ نیوز: تہران میں متعین بولیویا کی خاتون سفیر نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کی وجہ سے عالم انسانیت خون کے آنسو رو رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق تہران میں تعیینات بولیویا کی خاتون سفیر رومینا پرزراموس نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں منظور ہونے والی قرارداد کا احترام کرے اور غزہ میں جاری جارحیت کو فوری طور پر ختم کرے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کے جوابی حملے سے اسرائیل کی حکمت عملی بری طرح ناکام ہوگئی، ابوعبیدہ
تہران میں "غزہ زندہ ہے” کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بولیویا نے فلسطینیوں کا ساتھ دیا ہے۔ اقوام متحدہ میں ہمارے نمائندے نے غزہ میں صہیونی جارحیت اور مظالم کی مذمت کرتے ہوئے صہیونی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں بین الاقوامی قوانین کا احترام کرے۔
انہوں نے فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ بولیویا ہمیشہ فلسطینیوں کے ساتھ ہے۔
رومینا پرزراموس نے کہا کہ غزہ میں صہیونی مظالم اور فلسطینیوں کی نسل کشی سے انسانیت خون کے آنسو رورہی ہے۔ جنگی جرائم کی وجہ سے عالمی عدالت میں صہیونی حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کے لئے کافی دلائل موجود ہیں۔
اپنے خطاب میں بولیویا کی سفیر نے دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر صہیونی حملے کی شدید مذمت کی۔