سیکڑوں تکفیری دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے، ترجمان یمنی فوج
شیعہ نیوز: یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحی السریع نے بتایا ہے کہ صوبہ البیضا میں پچھلے تین روز سے جاری نصر المبین آپریشن کے دوران ساڑھے تین سو تکفیری دہشت گرد ہلاک اور ساڑھے پانچ سو کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ نصر المبین آپریشن کے دوران صوبہ البیضا کے مختلف علاقوں کے علاوہ صومعہ اور زاہر نامی علاقوں کے سو کلومیٹر کا رقبہ بھی آزاد کرالیا گیا۔
سعودی عرب اور اس کے اتحادی یمن کے مختلف صوبوں میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے خلاف جنگ کے لیے تکفیری دہشت گردوں کو استعمال کر رہے ہیں جن میں القاعدہ اور داعش کے عناصر بھی شامل ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب نے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کے خلاف جنگ مسلط کرنے کے علاوہ اس ملک کا زمینی، فضائی اور بحری محاصرہ بھی رکھا ہے۔
یمن کے خلاف سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی حارحیت میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ کئی لاکھ لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔