پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

آئی ایس او کے زیرِ اہتمام جامعہ کراچی میں یومِ حسینؑ کا انعقاد

کانفرنس کے مرکزی خطاب میں مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے ڈپٹی چیئرمین جناب علامہ احمد اقبال رضوی نے خصوصی شرکت اور خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج فرقہ واریت اور انتشار کے دور میں امام حسین علیہ السلام کا پیغام اتحاد، مزاحمت اور ظلم کے خلاف مشترکہ جدوجہد کا عالمگیر پیغام ہے

شیعہ نیوز: وفاقی جامعہ اردو گلشن اقبال کیمپس میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام “یومِ حسینؑ” بعنوان “قیامِ امام حسین علیہ السلام کا مزاحمتی پہلو” پر عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد۔
وفاقی جامعہ اردو گلشن اقبال کیمپس کے بی ایس سی بلاک میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام مورخہ 15 جولائی کو “یومِ حسینؑ” کی مناسبت سے ایک عظیم الشان فکری کانفرنس بعنوان “قیامِ امام حسین علیہ السلام کا مزاحمتی پہلو” منعقد ہوئی، جس میں مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام، سیاسی و سماجی رہنما، اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد نعتِ رسول مقبول ﷺ اور منقبت و نوحہ خوانی پیش کی گئی۔ اس موقع پر مشہور و معروف منقبت و نوحہ خواں احمد رضا ناصری اور شاہد بلتستانی سمیت دیگر نوحہ خوانوں، طلبہ و طالبات اور علمائے کرام نے اپنے کلام و خطابات سے شرکاء کو کربلا کے پیغام سے روشناس کرایا۔

کانفرنس کے مرکزی خطاب میں مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے ڈپٹی چیئرمین جناب علامہ احمد اقبال رضوی نے خصوصی شرکت اور خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج فرقہ واریت اور انتشار کے دور میں امام حسین علیہ السلام کا پیغام اتحاد، مزاحمت اور ظلم کے خلاف مشترکہ جدوجہد کا عالمگیر پیغام ہے۔ انہوں نے اتحاد بین المسلمین کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یزیدی قوتیں مسلمانوں کو فرقہ واریت اور نفرتوں میں بانٹ کر کمزور کرنا چاہتی ہیں اور ان کا مقابلہ صرف حسینی فکر و کردار سے ہی ممکن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تاجرانِ ناموسِ رسالت المعروف بلاسفیمی بزنس گروپ بےنقاب، مولانا فضل الرحمٰن بھی قوم کوگمراہ کرنےمیں مصروف

پروگرام سے معروف اہلسنت عالم دین قاضی احمد نورانی نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام کی جدوجہد پوری انسانیت کے لیے ظلم و جبر کے خلاف ڈٹ جانے کی سب سے روشن مثال ہے، اور آج بھی اس پیغام کو عملی طور پر اپنانے کی ضرورت ہے۔

ہیتِ علمائے مساجد امامیہ کے مرکزی عہدیدار اور سابق ڈویژنل صدر قبلہ مولانا صادق رضا تقوی صاحب نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ قیامِ امام حسین علیہ السلام تاریخ کا محض واقعہ نہیں بلکہ ہر دور کے یزیدی نظام کے خلاف اعلانِ بغاوت ہے۔
مرکزی رہنما جماعت اسلامی پاکستان معراج الہُدیٰ صدیقی نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام کی جدوجہد کسی ایک مسلک یا فرقے کی نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کے لیے ظلم و جبر کے خلاف آفاقی مثال ہے۔
اس موقع پر مقررین نے ایران اور اسرائیل کے حالیہ تنازعے پر بھی اظہارِ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے اپنی ثابت قدمی اور مزاحمتی حکمتِ عملی سے اسرائیل کو شدید دفاعی مشکلات میں ڈال دیا ہے۔ مقررین نے رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران کے مجاہدانہ کردار کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ آج کی دنیا میں رہبر معظم امت مسلمہ کے لیے مظلوموں کی حمایت اور ظالم قوتوں کے مقابل ڈٹ جانے کا عملی نمونہ ہیں۔

مقررین نے جامعہ اردو سمیت تمام جامعات میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے اتحاد بین المسلمین کے لیے منعقدہ امام حسین کانفرنسز اور سیمینارز (یومِ حسین) کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ان تقریبات کا مقصد تمام مکاتب فکر اور مذاہب کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنا ہے۔ مقررین نے جامعہ اردو سمیت ملک کی تمام جامعات کے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ تمام تعصبات سے بالاتر ہو کر ان پروگراموں میں شرکت کریں۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کے طاقتورترین لیڈر سید علی خامنہ ای کے 4گمنام بیٹے جن سے دنیا بےخبر ہے

کانفرنس میں شرکاء کی فہرست بھی نمایاں رہی۔ اس میں آئی ایس او جامعہ کراچی یونٹ، آئی ایس او عبد الحق یونٹ سمیت کراچی بھر کی یونٹس کے ممبران، جامعہ اردو کے طلبہ و طالبات، دیگر طلبہ تنظیموں کے عہدیدار و کارکنان، اور جامعہ اردو کے اساتذہ و عملے کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس تقریب میں خصوصی طور پر جعفریہ آرگنائزیشن پاکستان کے جنرل سیکرٹری علامہ طاہر مشہدی اور سابق ڈویژنل صدر سلمان حسینی نے بھی شرکت کی اور اتحاد و وحدت کی اس کاوش کو سراہا۔

یومِ حسینؑ کی اس عظیم الشان کانفرنس میں رجسٹرار سادیہ خلیل، سابق رجسٹرار ڈاکٹر ثمرہ ضمیر، چیرپرسن شعبہ باٹنی پروفیسر ڈاکٹر عالیہ عباس، چیرپرسن شعبہ ریاضی ڈاکٹر شاہین عباس، چیرپرسن کامرس ڈاکٹر صبا زہرا، اسسٹنٹ پروفیسر فزکس ڈاکٹر مسعود رضا، پروفیسر ڈاکٹر الیاس خاکی (جی سی یونیورسٹی حیدرآباد) سر صداقت علی اشتر سمیت دیگر اساتذہ کرام نے بھی شرکت کر کے اتحاد بین المسلمین اور مزاحمتی فکر کے اس پیغام کی توثیق کی۔

اس عظیم الشان فکری کانفرنس میں شریک مقررین اور شرکاء نے امام حسین علیہ السلام کی فکر کو عصر حاضر کے ظلم و فساد کے خلاف جدوجہد کے لیے مشعلِ راہ قرار دیا اور طلبہ کو اس پیغام کو معاشرے میں عام کرنے کی تلقین کی۔
صدر اٸی ایس او جامعہ اردو محمد یونس نے دعا امام زمانہ سے تقریب کا اختتام کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button