پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

حسینؑ مرکز وحدت بن کر آج بھی زندہ ہیں، پشاور یوم حسینؑ سے مقررین کا خطاب

شیعہ نیوز:امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کے زیراہتمام یونیورسٹی آف پشاور کے آغا خان آڈیٹوریم ہال میں یوم حسین علیہ السلام بعنوان "حسین محور وحدت” کا انعقاد کیا گیا۔ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصر عباس شیرازی، سربراہ جماعت اہل حرم پاکستان مفتی گلزار احمد نعیمی، علامہ عابد حسین شاکری، پروفیسر ڈاکٹر عبد الرحمان، ثقلین مہدوی، پروفیسر ڈاکٹر راشد احمد اور دیگر مقررین نے کانفرنس میں شرکت اور خطاب کیا۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ امام حسینؑ نے معرکہ عظیم میں امت رسول (ص) کو جذبہ وحدت کا درس دیا کہ رسول اکرم (ص) کی امت کو وحدت کی ضرورت ہے اور یہی وجہ ہے کہ امام حسینؑ آج اتحاد و اتفاق کے علمبردار و پیامبر کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج سب امام حسینؑ کے نام پر متحد نظر آتے ہیں، یہ بات کسی بھی شک و شبہ سے بالاتر ہے کہ دنیا کا ہر کلمہ گو حسینی ہے، اس لئے ان کی ذمہ داری ہے کہ یزیدیت کے خلاف ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کام کریں اور سیرت امام حسین علیہ السلام کو اپنے کردار پر نافذ کرتے ہوئے پیغام حسینیت دنیا کے کونے کونے میں پہنچائیں۔ یزید مٹ گیا، مگر حسینؑ مرکز وحدت بن کر آج بھی زندہ ہیں اور تا قیامت زندہ رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button