پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

حسین ؑ نے اسلام کیلئے سب کچھ راہِ خدا میں نذر کردیا، علّامہ شہنشاہ نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادار ہ )نشتر پارک میں مرکزی عشرۂ محرّم الحرام کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے علّامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ حسین ؑ ابن علی ؑ وہ امامِ عالی مقام ہیں جنھوں نے دینِ اسلام کی بقا کے لیے اپنا سب کچھ راہِ خدا میں نذر کردیا۔مولا علیؑ فرماتے ہیں،کیا خوب صورت پیغام ہے ’’علم کا مقدرعمل سے جُڑا ہوا ہے اور جو واقعی صاحبِ علم ہوتا ہے وہ عمل بھی کرتا ہے۔یاد رکھوکہ علم عمل کے لیے آواز دیتا ہے اور انسان سُن لیتا ہے تو خیر ورنہ خود بھی رخصت ہوجاتا ہے۔ صاحبانِ علم جنھوں نے اپنے علم پہ عمل بھی کیا، وہ آج بھی ہر اہلِ فکر کے دل میں زندہ ہیں، اُن کے آثار و افکار زندہ ہیں اور جو لوگ عمل کے لیے علم کی آواز پرمتوجّہ نہیں ہوئے، وہ تاریخ میں گم ہوگئے اور انھیں کوئی یادبھی نہیں رکھتا۔پس علم کے ساتھ عمل ناگزیر ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button