مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

حسین شیخ الاسلام نے 38 سال تک اسرائیل کے خلاف ہمارا ساتھ دیا؛ نصراللہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے مرحوم حسین شیخ الاسلام کی برسی کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے مرحوم حسین شیخ الاسلام ایک اچھے، عارف ، شجاع ، پرہیز گار، عابد اور مؤمن انسان تھے۔

رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے حسین شیخ الاسلام کی برسی کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے حسین شیخ الاسلام ایک اچھے، عارف ، شجاع ، پرہیز گار، عابد اور مؤمن انسان تھے۔ سید حسن نصر اللہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ حسین شیخ الاسلام نے 38 سال تک اسرائیل کے خلاف ہمارا ساتھ دیا ہم سخت ترین شرائط میں ایکدوسرے کے ساتھ رہے۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ شیخ اسلام نے ایرانی وزارت خارجہ اور دیگر عہدوں پر رہ کر اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقہ سے انجام دیا ۔

حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ میں شیخ الاسلام کو مؤمن متقی اور پرہیزگار انسان سمجھتا ہوں جس نے علاقائی اقوام اور خطے کے لئے گرانقدر خدمات انجام دیں اورمرحوم نے 38 سال تک ہمارے ساتھ قریبی تعاون کیا۔ اللہ تعالی مرحوم پر اپنی رحمت اور مغفرت نازل فرمائے اور ان کی اسلام اور مسلمانوں کے بارے میں مخلصانہ خدمات کو قبول فرمائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button