پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ڈی ایس پی کی جلوس(مشی) نکالنے پرعزاداران حسینی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں

شیعہ نیوز:عمران خان کی ریاست مدینہ میں نواسہ رسول ؐ کی یاد میں جلوس(مشی)نکالنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں، 14 سو سال بھی یزید کے پیروکار امام حسینؑ کے عاشقوں کے خلاف پرسرپیکار نظر آتے ہیں، ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروا کے ڈی ایس پی کاشف ستارخان کی جانب سے چہلم امام حسینؑ پر جلوس (مشی)نکالنے پر عزاداران حسینی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں۔ احتیارات کے تجاویز کابدترین مظاہرہ، سیاسی ومذہبی جماعتوں کے جلسے جلوسوں، ناچ گانے کی محفلوں اور ہلڑ بازی کی آزادانہ اجازت اور نواسہ رسول ؐ امام حسین ؑ کی یاد میں ذکر اور جلوس نکالے پر مقدمات کےاندراج کی دھمکی کیا یہ ہےعمران خان کا نیا پاکستان اور اس کی نام ریاست مدینہ ؟؟؟

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی پروا سرکل ڈیرہ اسماعیل خان کاشف ستار خان نے ایک ایڈوائزری نوٹس کے ذریعے 15 نامزد عزاداران حسینی کو امام بارگاہ حاجی مورہ سے ممکنہ طور پر کل بروز اربعین امام حسین ؑ نکالےجانے والے جلوس عزا(مشی ) کے انعقاد کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے ۔ڈی ایس پی نے کہا ہے کہ یہ جلوس غیر قانونی ہے جس کی کوئی اجازت نہیں لی گئی ہے، اس جلوس ومشی پر گذشتہ برس بھی بغیر اجازت نکالے جانے پر مقدمہ نمبر550 بتاریخ 8-10-2020 زیر دفعہ 3LSA,16MPO,420,419,147,148,149,153A, 341,188تھانہ یونیورسٹی میں درج کیا گیا تھا، اس سال بھی حالات اس طرح کے کسی پروگرام ک اجازت نہیں دیتے۔

ڈی ایس پی نے واضح الفاظ میں بانی جلوس ومنتظمین کو کھلیی دھمکی دی کہ اگر بغیراجازت یہ جلوس (مشی)نکالنے کی کوشش کی گئی تو آپ لوگوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، واضح رہے کہ ملک بھرمیں کالعدم دہشت گرد تنظیمیں سر عام کافر کافر شیعہ کافر کے نعرے لگاتی پھر رہی ہیں ،ہر کسی کو اپنے مذہبی عقائد کے اظہار کی مکمل آزادی حاصل ہے لیکن عاشقان اہل بیتؑ کو ذکر امام حسینؑ کیلئے اجازت ناموں کا پابند بنایا جارہا ہے جو کہ ریاستی اداروں کے متعصبانہ رویئے کی عکاسی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button