اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

حیدرآباد، دو سال قبل سیل کیا گیا امام بارگاہ کھلوا دیا گیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) صوبہ سندھ کے شہر حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد کے مکرانی محلہ میں 2سال سے سیل شدہ امام بارگاہ کو ایام عزا کی آمد سے قبل شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے صدر علامہ سید اسد زیدی نے انجمن امامیہ قدم گاہ کے تعاون سے کھلوا دیا ہے جبکہ اس موقع پر عزاداری امام حسین (ع) بھی برپا کی۔

انجمن امامیہ کے صدر سید ساجد حسین، جنرل سیکرٹری مرزا صادق علی، علامہ اسد رضا نعیمی، سید معظم علی جہانیاں، مولانا علی محمد شاکر اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں علامہ شہنشاہ نقوی کے بیان نے مجھے اپنا گرویدہ بنالیا، شیخ رشید

بعدازاں گفتگو کرتے ہوئے علامہ اسد اقبال زیدی نے کہا کہ کورونا ایس او پیز کے تحت ملک بھر میں عزاداری کے جلوس ہر صورت برآمد ہونگے، عزاداری پر نہ پہلے کبھی سمجھوتہ کیا ہے اور نہ آئندہ کریں گے، حکومت علماء کرام اور عزاداروں پر مقدمات بناکر عزاداری نہیں رکوا سکتی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button