دنیاہفتہ کی اہم خبریں

کشمیر میں بھارتی اقدام کی حمایت پرشیخ محمد بن زید کا شکرگزار ہوں، مودی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے شیخ محمد بن زید کی جانب سے کشمیر میں بھارتی اقدامات کی حمایت کرنے پر متحدہ عرب امارات کے امیر کا شکرہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین ان چند ممالک میں شامل ہیں کہ جنھوں نے مسئلہ کشمیر پر مودی حکومت کا ساتھ دیا ہے

زرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دورہ کے موقع پر شیخ محمد بن زید کی جانب سے بھارتی دہشتگرد وزیراعظم نریندر مودی کو امن کے قیام کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کا اعلیٰ ترین سول اعزاز دیئے جانے کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئےبھارتی گجرات کے سفاک قصائی نریندر مودی نے شیخ محمد بن زید کی جانب سے امارات کا اعلیٰ سول اعزاز دینے اور کشمیر کے حوالے سے بھارتی اقدامات کی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔مودی کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین ان چند ممالک میں شامل ہیں کہ جنھوں نے کشمیر کے حوالے سے بھارتی اقدامات کی حمایت کی ہے، اور شیخ محمد بین زید کی جانب سے اعلیٰ ترین سول اعزاز برائے امن دیا جانا اس بات کی گواہی ہے کہ کشمیر میں بھارتی اقدامات آئینی اور قانونی ہیں۔ مودی نے امارات اور بحرین کے تاجروں کو کشمیر میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے زور دیا ہے اور اکتوبر میں جموں و کشمیر میں ہونے والی انویسٹرز کی سمٹ میں شرکت کی بھی دعوت دی ہے ۔

متحدہ عرب امارات کے کے شیخ محمد بن زید النہیان نے نریندر مودی سے ملاقات کے دوران کہا کہ ’آپ (ایوارڈ) کے حقدار ہیں۔ شیخ محمد بن زید کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر بھارت کا اندرونی مسئلہ ہے،جس پر کسی کو بھی تنقید کرنے کا کوئی حق حاصل نھیں ہے۔شیخ محمد بن زید نے واضع کیا کہ بھارت متحدہ عرب امارات کا اسٹریٹیجک پارٹنر ہے،اور امارات ہر قدم پر بھارت کے ساتھ ہے۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کے شیخ محمد بن زید النہیان نے رواں برس اپریل میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو عرب امارات کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ برائے امن دینے کا اعلان کیا تھا۔دوسری جانب سماجی حلقوں کی جانب سے نریندر مودی کو مقبوضہ کشمیرکی موجودہ صورتحال میں اعلیٰ ترین سول ایوارڈ وہ بھی برائے امن دینے پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔بیروت کی انسانی حقوق کی تنظیم کی رکن سما حدید نے کہا کہ ’خلیجی ملک کی جانب سے نریندر مودی کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں تاہم انہوں نے انسانی حقوق کو اقتصادی فوائد کے لیے قربان کردیا۔انہوں نے کہا ’بھارت ناصرف عالمی مذمت سے راہ فرار اختیار کرچکا ہے بلکہ مسلمان اتحادی ممالک سے مزید حمایت حاصل کررہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’بھارت کشمیرمیں کرفیو لگا کر کشمیریوں کی آواز نہیں دبا سکتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button