پاکستانی شیعہ خبریں

مودی کی کسی بات پر یقین نہیں، جارحیت پر بھارت معافی مانگے، حسین مقدسی

شیعہ نیوز:تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغا سید حسین مقدسی نے ازلی دشمن کی جنگ بندی اور گھٹنے ٹیکنے کو پاکستان کی عظیم فتح قرار دیتے ہوئے باور کرایا ہے کہ مودی کی کسی بات پر یقین نہیں کرنا چاہے، بھارت سے ننگی جارحیت پر معافی کا مطالبہ کیا جائے۔ علامہ مقدسی نے کہا کہ ٹرمپ نے پہلے بھارتی حملے کو شرمناک قرار دیا اور ساتھ ہی کھلی چھٹی بھی دی۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی عسکری صلاحیت نے فتح چھین کر حاصل کی ہے۔ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارت کو عالمی عدالت اور سلامتی کونسل کے روبرو پیش کیا جائے اور اقوام متحدہ بھارت کی بدمعاشی پر قرارداد مذمت پاس کرائے۔ آزمائش کی گھڑی میں مثالی دوستی کا حق ادا کرنے پر چین کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے۔ انہوں نے پوری قوم کو یکجہتی اور مثالی اتحاد کا مظاہرہ کرنے پر سپاس تحسین پیش کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button