اہم پاکستانی خبریں

امید کرتا ہوں پاکستان اور ایران سفارتی تعلقات استعمال کرتے ہوئے مسئلہ حل کریں گے، بلاول

شیعہ نیوز: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرادری نے پاک ایران کشیدگی کو حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان نے دفاع کا درست حق استعمال کیا، امید کرتا ہوں کہ پاکستان اور ایران سفارتی تعلقات استعمال کرتے ہوئے مسئلہ حل کریں گے۔ ڈان نیوز کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دفاع کا درست حق استعمال کیا ہے، ڈیوس میں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات میں اعتراض نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے 18 ماہ میں ایران کے ساتھ جو تعلقات قائم کئے، وہ پہلے کبھی نہ تھے۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ دونوں برادر ممالک ہیں، اس قسم کا واقعہ نہ ہوتا تو بہتر ہوتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہت افسوسناک بات ہے، پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، ہم نے واضح کردیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کرتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button