
اہم پاکستانی خبریں
میں 40 دن کے چلے پر گیا تھا، شیخ رشید
شیعہ نیوز:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میں 40 دن کے چلے پر گیا تھا، میرا بھتیجا راشد بیٹے کی جگہ ہے اسے بتایا کہ اب چلے سے فارغ ہوگیا ہوں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ راشد کو بتا نہیں سکا اس لیے ان کو میری فکر ہوگئی۔ چلے میں عمر کے اس حصے میں کافی چیزیں سوچنے کا موقع ملا۔ اس چلے میں کسی نے کوئی نقصان نہیں پہنچایا سب نے تعاون ہی کیا۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ آج بھی فوج کے ساتھ کھڑا ہوں، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو بھی ہمیشہ کہا کہ فوج سے بنا کر رکھنی چاہیے