اہم پاکستانی خبریں

بینظیر کو قتل کرنے کیلئے مجھے دبئی بلوایا گیا، اسماعیل ڈاہری کا انکشاف

شیعہ نیوز: سابق معاونِ خصوصی وزیراعلیٰ سندھ اسماعیل ڈاہری نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو کو قتل کرنے کیلئے مجھے دبئی بلوایا گیا، لیکن میں نے انکار کر دیا، مجھے کسی نے ماضی میں زمینوں پر قبضے کیلئے بھیجا تھا، اس پر اللہ تعالیٰ مجھے سزا دے رہا ہے۔ حیدرآباد ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے اسماعیل ڈاہری نے کہا کہ بعد میں دبئی بلوایا گیا، دبئی کا ویزا ایک گھنٹے میں دے دیا گیا، جہاں محترمہ بے نظیر بھٹو کے قتل کیلئے کہا گیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اس پر سوال کیا کہ جس کے ساتھ اسکواڈ کی 40 گاڑیوں کے علاوہ پولیس کی 100 سے زائد گاڑیاں اسکواڈ کی ہوں، اسے کیسے قتل کیا جا سکتا ہے؟ اسماعیل ڈاہری نے بتایا کہ اس پر کہا گیا کہ 12 ارب دیں گے، اس پر پوچھا کہ کسے قتل کرنا ہے؟ بتایا گیا کہ فلاں کو قتل کرنا ہے، اس پر میں نے جواب دیا کہ وہ ہماری ماں اور بہن جیسی ہے، اس پر ہاتھ نہیں اٹھ سکتا، ہمیں قتل کر دو، لیکن یہ کام نہیں کریں گے۔

اسماعیل ڈاہری نے بتایا کہ اس کے بعد ایک مدرسے میں طالبان پڑھتے تھے، ان سے رابطہ کیا گیا، چارسدہ سے آگے 8 ہزار ایکٹر رقبہ پر ان کا مدرسہ ہے، انہیں 14 ارب دیئے اور کہا کہ بے نظیر بھٹو کو قتل کرنے پر مزید 12 ارب روپے دینے کیلئے کہا گیا اور کہا گیا کہ نہیں کیا تو پیسے واپس کرنا ہوں گے، جس پر انہوں نے اپنے لوگ لگائے تھے۔ اسماعیل ڈاہری نے بلاول بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ میرا بھتیجا ہے، میں آصفہ اور بختاور کے ساتھ رہا ہوں، بلاول اتنی مال و دولت اور اختیارات ہونے کے باوجود اپنی ماں کے قاتلوں کو نہیں ڈھونڈ سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button