
اہم پاکستانی خبریں
بارکھان میں سرچ آپریشن کے دوران دہشت گرد اور سہولت کار گرفتار
شیعہ نیوز:سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر بارکھان میں سرچ آپریشن کیا جو کہ بارکھان کے علاقوں دولوائی اور ویٹاکڑی میں کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد اور اس کا سہولت کار کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار افراد علاقے میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے۔