اہم پاکستانی خبریں

پاکستان کیلئے آخری لمحے اور آخری گیند تک لڑوں گا، عمران خان

شیعہ نیوز: وزیراعظم عمران خان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد قوم کے نام جاری پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کے لیے آخری لمحے، آخری گیند تک لڑوں گا اور جمعے کی شام قوم سے خطاب کروں گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ میں نے جمعے کو کابینہ اور پارلیمانی پارٹی کے اجلاس طلب کیے ہیں، جس کے بعد قوم سے خطاب کروں گا۔ قبل ازیں وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب اور وفاقی وزیر اطلاعات و قانون فواد چوہدری نے بھی وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب سے متعلق بیانات جاری کیے۔ دونوں وزراء نے بتایا کہ وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اور پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا، جس کے بعد وہ رات کو قوم سے انتہائی اہم خطاب کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں جمعے کی صبح 11 بجے طلب کرلیا، جس میں وفاقی وزراء اور وزیراعظم کے مشیر شرکت کریں گے جبکہ وزرائے مملکت اور معاونین خصوصی کابینہ ڈویژن سے اجلاس میں آن لائن شرکت کریں گے۔ دریں اثناء سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بنی گالہ میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں سپریم کورٹ کے فیصلے اور مستقبل کی صورت حال پر غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئندہ کی حکمتِ عملی کے حوالے سے لائحہ عمل بھی مرتب کیا گیا۔ اس اہم میٹنگ میں پی ٹی آئی کی سینیئر قیادت اور قانونی ماہرین بھی شریک تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button