آئی اے ای اے سیاسی مسائل سے دور اپنے پیشہ ورانہ رجحان کو برقرار رکھے، اسماعیل بقائی
شیعہ نیوز: ترجمان وزارت خارجہ نے اسماعیل بقائی کہا ہے کہ ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی ( آئی اے ای اے ) کے ایک رکن کی حیثیت سے ایران کو اس بات کی توقع ہے کہ آئی اے ای اے غیرجانبداری، مہارت کا مظاہرہ کرے اور سیاسی دباؤ اور مسائل سے دوری اختیار کرے۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں پولیس وین پر خودکش حملہ, 2 افراد ہلاک
ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے اسماعیل بقائی نے رافائل گروسی کے دورہ تہران کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ آئی اے ای اے کے سربراہ کی ایران کی جانب سے میزبانی، اس بات کا ثبوت ہے کہ تہران بین الاقوامی قوانین اور اصولوں اور اپنی ذمہ داریوں کے تحت اس ایجنسی کے ساتھ تعاون برقرار رکھے ہوئے ہے۔
اسماعیل بقائی نے کہا ساتھ ساتھ ہماری توقع ہے کہ آئی اے ای اے بعض ارکان کے سیاسی دباؤ میں آئے بغیر، اپنی فنی سرگرمیاں جاری رکھے اور طے شدہ ذمہ داریوں کے دائرے میں رہ کر ہی کام کرے۔