اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

آئیڈیاز 2024، ایرانی اسٹال کی پہلی پوزیشن

شیعہ نیوز:پاکستان کے سب سے بڑے اور ساحلی شہر کراچی میں ہونے والے آئیڈیاز 2024 دفاعی نمائش میں مختلف ممالک نے شرکت کی اور اپنی دفاعی مصنوعات پیش کیں۔

53 ممالک نے نمائش میں شرکت کی۔ ایران سمیت 17 ممالک پہلی بار نمائش میں کررہے تھے۔

ایرانی اسٹال پر ایرانی دفاعی مصنوعات پیش کی گئی تھیں۔ شرکاء نے ایرانی اسٹال کا توجہ اور دلچسپی کے ساتھ دورہ کیا۔ اسٹال کو منتظمین نے پہلی پوزیشن دی۔

کراچی میں ہر دو سال بعد دفاعی نمائش ہوتی ہے جس میں پاکستانی دفاعی مصنوعات کے علاوہ بیرون ممالک سے شریک ہونے والے بھی اپنی مصنوعات کو پیش کرتے ہیں۔

نمائش کے اختتام پر پاکستانی دفاعی مصنوعات کے شعبے کے معاون جنرل چراغ حیدر نے ایرانی دفاعی اتاشی محسن شہابی کو ایرانی اسٹال کی پہلی پوزیشن پر میڈل دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button