
اگر عین الاسد چھاؤنی خالی نہ کرتے تو 150 لوگ ہلاک ہوتے:امریکی کمانڈر
شیعہ نیوز:امریکہ کی دہشت گرد فورس سینٹکام کے کمانڈر نے ایران کی جانب سے عراق میں واقع امریکہ کی عین الاسد فوجی چھاؤنی پر میزائل حملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے میزائل حملے بہت زیادہ دقیق اور سٹیک تھے اور اگر ہم نے موقع پر فوجی چھاؤنی خالی نہ کی ہوتی تو ہمارے 20 سے 30 جنگی طیارے تباہ اور 150 فوجی ہلاک ہوتے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی دہشت گرد فوج سینٹکام کے کمانڈر جنرل فرینک میک کینزی نے عین الاسد چھاؤنی پر ایران کے میزائل حملوں کو یاد کرتے ہوئے سی بی ایس چینل کے نامہ نگار سے بتایا کہ حالات خراب ہو رہے تھے اور اگر ہم نے وقت پر عین الاسد چھاؤنی میں صحیح اقدامات نہ کئے ہوتے تو ممکن ہے کہ ہم جنگ کی جانب بڑھ جاتے ۔
جنرل میک کینزی نے سی بی ایس چینل کے نامہ نگار کو بتایا کہ ہم نے خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹوں کا مشاہدہ کیا جن سے یہ نتیجہ نکالا جا سکتا تھا کہ ایران کچھ گھنٹے، کچھ دن یا کچھ ہفتے کے اندر انتقامی کارروائی کر سکتا ہے اور عراق میں ہمارے فوجیوں، سفارتخانے اور ہماری چھاؤنیوں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔