مشرق وسطی
بھکاریوں کو روکا نہ گیا تو پاکستانی حج و عمرہ زائرین متاثر ہوں گے، سعودی انتباہ
شیعہ نیوز: سعودی عرب کی وزارت حج نے پاکستان کے وزارت مذہبی امور کو پاکستانی بھکاریوں کو روکنے کے لیے خط لکھا ہے۔
پاکستانی میڈیا نے کہا ہے کہ ذرائع مذہبی امور کے مطابق سعودی وزارت حج نے پاکستان کی وزارت مذہبی امور کو انتباہ جاری کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : فلسطین اور غزہ کے لوگ جہاد فی سبیل اللہ کر رہے ہیں/ حزب اللہ فتح یاب ہے، آیت اللہ خامنہ ای
سعودی وزارت حج کے مطابق پاکستانی بھکاریوں کو نہ روکا گیا تو عمرہ زائرین اور حجاج کرام پر اثر پڑ سکتا ہے، پاکستانی بھکاری سعودی عرب میں عمرے کے ویزے پر آتے ہیں۔
وزارت مذہبی امور نے عمرہ ایکٹ لانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں عمرہ کروانے والے ٹریولز کو قانونی دائرے میں لایا جائے گا۔
وزارت مذہبی امور نے پاکستانی بھکاریوں کو سعودی عرب جانے سے روکنے کے لیے حکومت سے بھی رابطہ کر لیا ہے۔