عزاداری کیخلاف حکومتی کریک ڈائون نہ رکا تو جلوس ہائے عزاء کو دھرنے میں تبدیل کر دینگے، علامہ عارف واحدی
شیعہ نیوز: علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر سربراہ مرکزی محرم الحرام کمیٹی شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ عارف حسین واحدی، سیکرٹری مرکزی محرم الحرام کمیٹی شیعہ علماء کونسل پاکستان سید سکندر عباس گیلانی ایڈووکیٹ، کوارڈینٹر مرکزی محرم الحرام کمیٹی شیعہ علماء کونسل علامہ فرحت عباس جوادی، صوبائی جنرل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب علامہ سید جعفر حسین نقوی، صدر شیعہ علماء کونسل اسلام آباد نیئر اقبال بلوچ، سینیئر نائب صدر شیعہ علماء کونسل اسلام آباد علامہ سید وزیر حسین کاظمی، ضلعی صدر شیعہ علماء کونسل راولپنڈی علامہ کوثر عباس قمی، ضلعی جنرل سیکرٹری سید نزاکت حسین نقوی و دیگر رہنماﺅں نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محرم الحرام کے حوالے سے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے غیر آئینی و غیر قانونی اقدامات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجدعلی نقوی کی جانب سے مرکزی سطح پر محرالحرام کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جو پاکستان بھر میں عزاداری کے مسائل و مشکلات پر مسلسل نگاہ رکھے ہوئے ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مرکز میں عزاداری مانیٹرنگ سیل قائم ہے، جو چوبیس گھنٹے کام کر رہا ہے۔