مشرق وسطی

اگر حزب اللہ پیچھے نہ ہٹی تو ہم جنوبی لبنان پر قبضہ کر لینگے، اسرائیل کی گیدڑ بھبکی

شیعہ نیوز: اسرائیلی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم نے غزہ میں اپنی شدید ناکامی کے بعد اب جنوبی لبنان پر بھی قبضے کی دھمکی دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ نے لکھا ہے اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل کیٹس نے دھمکی دی ہے کہ اگر حزب اللہ لبنان مقبوضہ فلسطین کی شمالی سرحدوں سے پیچھے نہ ہٹتی تو اسرائیل جنوبی لبنان پر قبضہ کر لے گا۔ رپورٹ کے مطابق کہ جنوبی لبنان سے جاری حزب اللہ لبنان کے مزاحمتی حملوں کو رکوانے کے لئے اپنے فرانسیسی ہم منصب اسٹیفن سیجورنی کے ساتھ گفتگو میں اسرائیل کیٹس کا کہنا تھا کہ جب تک حزب اللہ پیچھے نہیں ہٹتی، ہم "ایک مکمل جنگ” کے قریب پہنچنے کی صورتحال میں باقی رہیں گے۔ غاصب صیہونی وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ اس صورت میں، اسرائیل پورے لبنان میں حزب اللہ کے خلاف کارروائی کرے گا اور ایک حفاظتی بفر زون بنانے کے لئے کہ جس پر اسرائیلی فوج کا کنٹرول ہو گا، وہ جنوبی لبنان کے ایک بڑے علاقے پر قبضہ کر لے گا!!

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button