پاکستانی شیعہ خبریں

بھارت نے اشتعال انگیزی کی تو منہ کی کھائے گا،حسین مقدسی

شیعہ نیوز:تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ علامہ آغاسیدحسین مقدسی نے کہا ہے کہ بھارت نے اشتعال انگیزی کی تو منہ کی کھائے گا،دشمن کے خلاف پوری قوم یکجان ہے۔ارباب اقتدار اور سیاستدان محاذ آرائی ترک کردیں۔خواتین کو عزت و حرمت سے ہمکنار ہونے اور اپنا اصل مقام حاصل کرنے کیلئے خانوادہ رسالت ؐ کی خواتین کی پیروی کرنی ہوگی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امام بارگاہ زین لعابدین سٹیلائٹ ٹاون میں حضرت فاطمہ بنت امام موسیٰ کاظم معصومہ قم کی ولادت کے موقع پر ’’جشن کریمہ اہلبیت ‘‘سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران و سیاستدان نیشنل ایکشن پلان کی ہر شق پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔جشن سے علامہ اظہرعباس حیدری ، علامہ سیدقمرحیدرزیدی ، یاسرغفارکوثر، مطیع الحسنین کاظمی اور دیگر ذاکرین نے بھی خطاب کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button