اہم پاکستانی خبریں

کراچی ناقابل رہائش ہے تو ہزاروں لوگ کراچی کیوں آ رہے ہیں؟ شرجیل میمن

شیعہ نیوز: سندھ اسمبلی سے خطاب میں وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ مانتے ہیں کراچی میں مسائل ہیں مگر تین کروڑ لوگوں کو کسی نہ کسی طرح پانی مل رہا ہے، کراچی میں صفائی بھی ہو رہی ہے، کچرا بھی اٹھ رہا ہے اور لوگ کام پر بھی جا رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں ایک رپورٹ کو اچھالا گیا کہ کراچی قابل رہائش شہر نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کراچی قابل رہائش نہیں ہے تو پورے ملک سے ہزاروں لوگ کراچی کیوں آرہے ہیں؟

یہ بھی پڑھیں : پہلے وہ لبنان، پھر یمن آئے اور اب ایران، ہم نہ بولے تو اگلی باری ہماری ہوگی، بلاول بھٹو

سندھ اسمبلی سے خطاب میں شرجیل میمن نے یہ سوال بھی کیا کہ اگر کراچی قابل رہائش نہیں ہے تو پورے ملک کے لوگ کراچی کے بجائے لاہور، اسلام آباد اور پشاور کیوں نہیں جارہے؟ انہوں نے کہا کہ مانتے ہیں کراچی میں مسائل ہیں مگر تین کروڑ لوگوں کو کسی نہ کسی طرح پانی مل رہا ہے، کراچی میں صفائی بھی ہو رہی ہے، کچرا بھی اٹھ رہا ہے اور لوگ کام پر بھی جا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button