مشرق وسطی

ضرورت پڑنے پر ہم کسی بھی مقام سے دشمن پر حملہ کر سکتے ہیں، ایران

شیعہ نیوز: لبنان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے نے ایران کی سرزمین کے تمام حصوں میں میزائل شہر موجود ہونے کا ذکر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ایران ہر نقطے سے دشمن پر حملہ کر سکتا ہے۔ فارس نیوز کے مطابق ایرانی سفارت خانے نے یہ پیغام آج شام (جمعہ) کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر حزب اللہ کے زیرزمین مرکز کی تصاویر شائع ہونے کے بعد جاری کیا۔ لبنان کی حزب اللہ نے آج دوپہر اپنے ایک زیرزمین مرکز "عماد4” کی تصاویر شائع کیں اور صہیونی رژیم کو خبردار کیا۔

ایرانی سفارت خانے نے حزب اللہ کے زیرزمین مرکز کی تصاویر دوبارہ شائع کرتے ہوئے لکھا کہ فارسی زبان میں ہم زیرزمین، چٹانوں اور پہاڑوں میں میزائل تنصیبات کو میزائل شہر کہتے ہیں۔ سفارت خانے نے مزید کہا کہ یہ میزائل شہر ایران کی تمام جغرافیائی حدود میں موجود ہیں اور ایران کے دشمنوں کے دلوں میں خوف و ہراس پیدا کرتے ہیں۔ ایرانی سفارت خانے نے آخر میں انتباہ دیا کہ ضرورت پڑنے پر ہم ایران کے کسی بھی مقام سے دشمن پر حملہ کر سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button