پی ٹی آئی آج ملاقات کیلئے نہ آئی تو مذاکراتی کمیٹی تحلیل کرنے پر غور کرینگے، عرفان صدیقی
عرفان صدیقی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پی ٹی آئی کے مطالبے کے مطابق کوئی ترمیم یا تبدیلی بھی کی جا سکتی ہے، تاہم اگر پی ٹی آئی مذاکرات میں شرکت سے انکار کرتی ہے تو مذاکراتی کمیٹی کو تحلیل کرنے پر غور کریں گے
شیعہ نیوز: حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی آج کمیٹی اجلاس میں شامل ہوتی ہے تو اپنا جواب ان سے شیئر کریں گے۔
عرفان صدیقی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پی ٹی آئی کے مطالبے کے مطابق کوئی ترمیم یا تبدیلی بھی کی جا سکتی ہے، تاہم اگر پی ٹی آئی مذاکرات میں شرکت سے انکار کرتی ہے تو مذاکراتی کمیٹی کو تحلیل کرنے پر غور کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا نے پاکستان کی امداد معطل کر دی، کئی اہم منصوبے متاثر
حکومت کے پاس وقت ہے، چاہے تو ابھی کمیشن کا اعلان کر دے، بیرسٹر گوہر
دریں اثنا وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وہ مذاکراتی کمیٹی کا حصہ نہیں تاہم اگر پی ٹی آئی انکار کرتی ہے تو مذاکرات کی مشق لاحاصل ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت مذاکرات کے راستے ہمیشہ کھلے رکھنا چاہتی ہے اور مذاکرات کے راستے بند کرنا جمہوریت کے خلاف ہے۔