مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

ایران کے خلاف اسنیپ بیک کو استعمال کیا تو ایران کا جواب فیصلہ کن ہوگا، امیر سعید ایروانی

شیعہ نیوز: اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے یورپی ممالک کو انتباہ دیا ہے کہ اگر ایٹمی معاہدے میں درج اسنیپ بیک مکینزم سے غلط فائدہ اٹھایا گیا تو ایران کا جواب فیصلہ کن ہوگا۔

قرارداد 2231 اور ایٹمی معاہدے کے بارے میں سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیرسعید ایروانی نے کہا کہ ایک بار ہمیشہ کے لیے واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اسنیپ بیک کو ایران کے خلاف دھمکی آمیز رویے کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ اسرائیل کو مدد کرکے انسانی حقوق کو پاؤں تلے روند رہا ہے، امریکی وزارت خارجہ کے خلاف کیس درج

انہوں نے کہا کہ اگر یورپی ٹرائیکا نے اس سلسلے میں اپنا اشتعال انگیز رویہ جاری رکھا تو ایران کا جواب اسی کے مطابق، فیصلہ کن ہوگا۔

امیر سعید ایروانی نے کہا کہ ایٹمی معاہدے کے ذیل میں اگر اسنیپ بیک کو فعال کیا گیا تو پیدا ہونے والا بحران کسی کے بھی حق میں نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آئی اے ای اے کے سربراہ کا دورہ تہران انتہائی تعمیری تھا لیکن بورڈ آف گورنرز میں ایران کے خلاف جاری ہونے والی انتباہی قرارداد نے واضح کر دیا کہ یورپی ٹرائیکا اور امریکہ، تعمیری تعاون کے بجائے سفارت کاری، اعتماد اور اصولوں کی پابندی کو کمزور اور اپنے سیاسی ایجنڈے کو ہی آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button