مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

امریکی باہر نہ نکلے تو انکی خیر نہیں

شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادار ہ )عراق کے استقامتی گروہوں نے کہا ہے کہ ہمیں توقع تھی کہ وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے جو وعدہ کیا تھا کہ وہ اقتدار اعلی کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ملت عراق کے غیرت دار نمائندہ ہوں گے نہ یہ کہ امریکی صدر ٹرمپ انہیں ڈکٹیٹ کریں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ الکاظمی واشنگٹن سے جو جو منصوبے لائیں گے ان میں بعض تشہیراتی اور دھوکا دینے کے لئے ہوں گے اور بعض لوٹ کھسوٹ، سامراجیت اور عراق کی توانائیوں پر امریکہ کا رعب قائم کرنے کے لئے ہوں گے۔

عراق کے استقامتی گروہوں نے کہا کہ اگر عراق سے امریکیوں کے پوری طرح باہر نکلنے پر اتفاق نہ ہوا تو استقامتی گروہوں کو قانونی اور شرعی طور پر یہ حق ہوگا کہ وہ تدریجی استقامت اور سیاسی مذاکرات کے مرحلے سے باہر نکل کر تمام امریکی مفادات پر حملے کے مرحلے میں داخل ہو جائیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button