اہم پاکستانی خبریں

اگر سائفر سچ ہے تو یہ ایک بڑے جرم کے مترادف ہے، وزیراعظم

شیعہ نیوز: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر کی جانب سے گزشتہ برس اسلام آباد کو ارسال کردہ سفارتی سائفر کا متن سچ ہے تو یہ ایک “بڑے جرم” کے مترادف ہے۔

مقامی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی تصدیق کی ہے کہ پاکستان کے خلاف کوئی غیر ملکی سازش نہیں ہے۔

واضح رہے کہ امریکی ویب سائٹ دی انٹرسیپٹ نے سائفر کے متن کو شائع کرتے ہوئے خبر میں لکھا کہ اس سائفر سے چیئرمین پی ٹی آئی کی حکومت کو گرانے کے پیچھے امریکی دباؤ کارفرما نظر آتا ہے کیونکہ امریکی سفارت کار نے یہ بیان دیا تھا کہ اگر عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی تو سب کچھ معاف کردیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button